مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا

آفتاب شیخ۔فوٹو: فائل
آفتاب شیخ۔فوٹو: فائل 

مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔

 اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی نامزدگی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے جلد کر دی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے رکن کی بطور جوڈیشل کمیشن رکن نامزدگی کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کو 2 سال مکمل ہوچکے تھے۔ جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتیاں معمول کی کارروائی ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں