پاکستان نے فروغ امن کیلئے ثالث کا کردار ادا کیا، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کےلیے اپنے دروازے کھولے، امن کے فروغ کے لیے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
فارن سروسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کے دوران عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا بہترین کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑا نقصان اٹھایا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار کم جبکہ متاثر سب سے زیادہ ہے۔
یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مشکلات کے دوران ایک دوسرے کو بچا کر ہی خود کو بچایا جا سکتا ہے، نا انصافی اور موسمیاتی تبدیلی سے انسانی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں امن منصوبے کو مکمل طور پر نافذ ہونا چاہیے، پاکستان کی قیادت کو امن کے فروغ کے لیے کردار پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مصنوعی ذہانت سے ترقی کے ساتھ ساتھ تفریق بھی بڑھ رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے ٹکراؤ کے بجائے مکالمے اور بات چیت کو اہمیت دینی چاہیے۔




