حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی، حکومتی ذرائع

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک کے خاتمے اور تنازعات کو طے کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مصالحانہ کردار کے لیے پیش کی گئی شرائط سے بھی آگاہ کردیا گیا، وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے۔
خیال رہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنیوالے حکومتی وفد کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہ لگانے کا مشورہ دیا تھا۔
Load/Hide Comments




