بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی نے بارکھان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پُرعزم ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں