وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ہی ملاقات متوقع، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں کے درمیان آج ہی ملاقات متوقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فون کر کے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی، وزیراعظم نے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت کو مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا، دونوں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمان  سے 2 دن میں چوتھی بار رابطہ ہوا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی صورت حال پر مختلف آپشنز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم نے صوبے کی صورت پر دیگر سیاسی قائدین کو بھی اعتماد میں لیا ہے، مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں