علی امین کو غلط فہمی ہوئی، ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا، سہیل آفریدی

  
سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔
سہیل آفریدی(فائل فوٹو)۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ  علی امین گنڈاپور کو غلط فہمی ہوئی، میں نے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ پشاور سے ڈی آئی خان تک موٹروے بنائی جائے گی، یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہوگا۔ 

سہیل آفریدی نے کہا کہ گورنر کے پی اجلاس نہیں بلاسکتے، انہوں نے غیرآئینی کام کیا ہے، سیاسی قوتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرتی ہیں، ہم نے 9 ماہ انتظار کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو غلط فہمی ہوئی ہے، میں نے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں