ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید، ترجمان الیکشن کمیشن

شمشاد اختر : فوٹو الیکشن کمیشن
شمشاد اختر : فوٹو الیکشن کمیشن 

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) الیکشن کمیشن شمشاد اختر خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شمشاد اختر ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوئے، شمشاد اختر نہایت دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع ٹانک میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے شمشاد اختر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شمشاد اختر کی ذاتی دشمنی نہیں تھی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے ارکان، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور تمام ملازمین نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں الیکشن کمیشن سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں