لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں عمر قید پانے والا ملزم 6 سال بعد بری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں عمر قید پانے والے ملزم کو 6 سال بعد بری کر دیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ملزم سفیان کی اپیل منظور کر لی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت کے مطابق مقدمہ تاخیر سے درج ہونے اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا، واقعے کے 3 روز بعد مقدمہ درج ہونے کی وجہ ثابت نہ ہو سکی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ گواہان اور مدعی کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا۔

واضح رہے کہ وقوعہ 13 مئی 2020ء کو ہوا جس میں شہری زخمی ہوا تھا اور 19 مئی کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں