گوجرانوالہ: اراضی کی غیر قانونی منتقلی کا کیس، PTI رکن اسمبلی پر مقدّمہ درج
گوجرانوالہ میں 119 کنال 11 مرلے قیمتی اراضی کی مبینہ جعلسازی اور غیرقانونی منتقلی پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ناصر چیمہ اور ان کے دو بیٹوں سمیت متعدد افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں جمال ناصر چیمہ، بلال ناصر چیمہ اورمحکمہ مال کے افسران بھی نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق کوٹ خضری میں رائس مل کی اراضی مبینہ جعلی دستاویزات کے ذریعے جمال ناصر چیمہ کے نام منتقل کی گئی۔
اراضی کا انتقال 10 فروری 2022 کو کمپنی کے نام کی تبدیلی کی منظوری سے پہلے درج کیا گیا، جبکہ انکوائری میں کمپنی کے شیئرز کی منتقلی میں بھی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
مقدمہ قتل کے الزام میں جیل میں قید اختر شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں سیاسی اثر و رسوخ سے وراثتی جائیداد ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




