حافظ آباد: زمین کے تنازع پر 2 بیٹوں کے ہاتھوں باپ سمیت 2 افراد قتل

حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں زمین کے تنازع پر 2 بیٹوں نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنے باپ سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق باپ اور بیٹوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا، قتل کی واردات کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




