کرک میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی عمران الدین سمیت 4 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی عمران الدین سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Load/Hide Comments




