مشکوک مالیاتی لین دین کی رپورٹنگ نظام میں کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ کی حد میں تبدیلی منظور

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے اے ایم ایل اور سی ایف ٹی نظام کا جائزہ لیا گیا۔ 

نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے 19ویں اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق مشکوک مالیاتی لین دین کی رپورٹنگ کے نظام میں کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ کی حد میں تبدیلی منظور کی گئی۔ 

جبکہ میری ٹائم زونز ایکٹ 2023 کی دفعہ 28 کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کرنے اور ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے شیڈول فور میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے متعلقہ اداروں کو منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے نظام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور باہمی تعاون مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مالیاتی جرائم کی روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کا نظام جدید مالیاتی خطرات سے ہم آہنگ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں