لاہور: نواب ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ، رائیڈر گرفتار
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق گرفتار ملزم آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو ہراساں کیا ہے۔ لڑکی نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی تھی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
Load/Hide Comments




