پاک افغان سرحد پر طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

پاک افغان سرحد پر طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بزدلانہ حملے میں شہری آبادی میں ایک گھر پر گولا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔

​پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیتے ہوئے افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں، معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں