بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعظم سواتی کو ٹوک دیا

بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعظم سواتی کو ٹوک دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سینیٹر اعظم سواتی کو ٹوک دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کی جانب سے ارکان کی تقاریر کے دوران بے جا مداخلت پر برہمی کا اظہار کیا۔

دوران اجلاس اعظم سواتی نے کہا کہ بانی چیئرمین نے مجھے اختیار دیا اور مذاکرات کرنے کو کہا تھا، جس پر بیٹر گوہر نے انہیں ٹوک دیا۔

بیرسٹر گوہر نے اعظم سواتی سے مکالمے میں کہا کہ میں نے خود بانی پی ٹی آئی سے جیل میں آپ کے مذاکرات کے اختیار کا پوچھا تھا اور انہوں نے مجھے سے کہا تھا کہ آپ کو اختیار نہیں دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین نے مجھے بتایا تھا کہ مذاکرات کا مکمل اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سے آپسی جملوں کے تبادلے کے بعد سینیٹر اعظم سواتی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، یوں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے اٹھ کر جانے والے ارکان کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں