خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا حکم، 5 اضلاع مستثنیٰ

الیکشن کمیشن نے خیبر پختو خوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
فیصلے کے مطابق جن اضلاع میں حلقہ بندی مکمل ہو چکی ہے وہاں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، الیکشن پروگرام کی منظوری کے لیے شیڈول الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بنوں، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور شمالی وزیرستان میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
فیصلے میں الیکشن کمیشن کے دفتر کو دیگر اضلاع میں حلقہ بندی کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ہنگامی صورتِ حال سے دوچار اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، باجوڑ، کرم اور جنوبی وزیرستان کے لیے حلقہ بندی کا شیڈول جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




