ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد چاہ رہے تھے وہ ہمارے ساتھ نہیں آئے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد چاہ رہے تھے وہ ہمارے ساتھ نہیں آئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ہماری اپنی اپنی جماعت ہے، مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی ہے، عوامی مسائل پر پارلیمنٹ کے اندر ہم متحد ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جہاں تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق ہے تو سہیل آفریدی ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، سہیل افریدی ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی کی تینوں بہنوں کو رہا کیا جائے، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہو چکا، وفاق کا قلعہ مضبوط ہوچکا، اب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔




