کراچی: این سی سی آئی اے کی کارروائی، بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
این سی سی آئی اے نے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث دو ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ 2 ایسے ملزمان گرفتار کیے ہیں جو بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان بچوں کے حوالے سے قابل اعتراض مواد فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے گروپس بنا رکھے تھے اور قابل اعتراض مواد شیئر کیا جاتا تھا۔ ملزمان کے زیر استعمال ڈیوائس تحویل میں لے لی گئی ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز کے ان لائن پلیٹ فارم پر شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈارک ویب کے معاملے میں بچی کے کیس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ متاثرین میں ملکی و غیر ملکی افراد سامنے آئے ہیں۔ غیر ملکیوں کے حوالے سے معلومات آگے فراہم کی ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے حوالے سے ہم نے اپنا نمائندہ فراہم کردیا ہے۔




