لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانیوالا ملزم 3 سال بعد بری

لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو 3 سال بعد بری کر دیا۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے اپیل پر حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم سلمان کی اپیل منظور کر لی اور ملزم کی عمر قید سمیت دیگر سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت کے مطابق مدعی کا بیان قابلِ اعتماد نہیں رہا وہ جائے وقوع پر اپنی موجودگی ثابت نہیں کر سکا جبکہ پولیس نے اہم گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے میں غفلت برتی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل ناقص پراسیکیوشن پر کارروائی اور رہنما اصول جاری کریں۔
واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ مصری شاہ میں 2023ء میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




