گوادر ایسٹ بے پر 30 فٹ لمبی بڑی بلیو وہیل مردہ پائی گئی، معظم خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

تکنیکی مشیر برائے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ گوادر ایسٹ بے پر بڑی بلیو وہیل مردہ پائی گئی۔ 

ایک بیان میں معظم خان کا کہنا ہے کہ بلیو وہیل کی لمبائی تقریباً 30 فٹ بتائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے ساحل پر بلیو وہیل کے پھنسنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ بلیو وہیل انتہائی نایاب ہے، سمندری حیات کے تحفظ کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف آگاہی مہم چلا رہا ہے۔ 

معظم خان نے کہا کم گہرے پانی میں آنے سے وہیل ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گئی ہوگی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان وہیل کی موت کی اصل وجہ کی مزید تحقیقات کر رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں