بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس سے پہلے چند روز قبل بلاول بھٹو جمعیت علمائے اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت بھی کرچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں ذمے دار اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے، حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، جن سے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں