بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہازبھی پانیوں میں اُتار دیے؟ بڑا دعویٰ

بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہازبھی پانیوں میں اُتار دیے؟ بڑا دعویٰ

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار کر انہیں مخصوص مقامات پرپہنچا دیا،  پاکستان بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تواسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائےگا۔

جیونیوز کے مطابق پاک بحریہ کاکہنا ہےکہ وہ کسی بھی مس ایڈوانچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان نیوی کا کہنا ہےکہ بھارتی ائیرکرافٹ کیرئیر اور جہازوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ جارحیت پر اُتری بھارتی بحریہ کی جانب سے جہازوں کی تعیناتی قابل فہم ہے مگر بھارت کی موجودہ صلاحیت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی قابل ذکر اثر نہیں پڑے گا۔

 اس کے برعکس بھارتی بحریہ کے اثاثے پاکستان کے لیے ایک پُرکشش ہدف ثابت ہوں گے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں