واشنگٹن میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف فتح کا جشن بنیان مر صوص منایا گیا

واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان بھر کی طرح امریکی دارالحکومت میں بھی انڈیا کے خلاف حالیہ فتح کا جشن بنیان المر صوص منایا گیا اور مہمانان اور سیاسی اور سماجی شخصیات نے مل کر جشن فتح کا کیک بھی کاٹا۔ مہمان خصوصی عارف الحق عارف نے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدام سے پوری پاکستانی قوم کو متحد کرنے پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ممتاز کشمیری لیڈر اور سفارتی محاذ پر سرگرم ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ امریکہ کے شاندار اور بر وقت کردار پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے کےلئے حکومت پاکستان کو ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ بھیجنا چاہئے۔قونصلر طاہر جمیل نے کہا کہ اس مختصر جنگ میں ہم نے سفارتی محاز پر بہترین کردار ادا کیا۔پریس قونصلر سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق بر مبنی خبریں شائع کیں اور اس کے مکر و فریب کے پرخچے اڑا دیئے ۔صدر آزاد کشمیر کے امریکہ میں مشیر سردار ظریف نے کہا کہ پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مسئلہ کشمیر کو حل کروانا چاہئے۔