26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے: بیرسٹر سیف

26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو  

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی حکومت نے گولی چلانے کی آخری چال بھی چلائی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کا وہ خوف بھی ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ اس بار احتجاجی تحریک کو سنبھالنا جعلی حکومت کے بس سے باہر ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں