چمن میں زلزلے کے جھٹکے

چمن میں زلزلے کے جھٹکے
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ چمن میں زلزلے کا مرکز 15 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی چمن میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں