ایران پر حملہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہے: نواز شریف

ایران پر حملہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہے: نواز شریف
نواز شریف—فائل فوٹو
نواز شریف—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے ایران پر حملے کو اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے بڑھ کر اسرائیل کی غلطی ہو نہیں سکتی، اس طرح سے حملے کرنا بہت زیادتی ہے۔

ایران پر اسرائیل کے حملے پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ردعمل دیا اور کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے۔

پی پی کی نائب صدر شیری رحٰان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کسی بھی لمحے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، تہران کا دفاع بین الاقوامی چارٹر کے تحت اس کا جائز حق ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں