وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی پر کیس کی پیروی کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر

وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی پر کیس کی پیروی کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی پر اسٹیٹ کونسل مقرر کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی اسٹیٹ کونسل کرے گا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر نوید کیانی نے عدالت کو بتایا کہ وکیلِ صفائی جان بوجھ کر کیس کو لٹکانا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قتل کیس میں وکیلِ صفائی نے کسی گواہ پر جرح نہیں کی۔ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ تاریخ پر جرح کی گئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی اسٹیٹ کونسل کرے گا۔ اسٹیٹ کونسل طارق خان نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔

عدالت نے کل مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 23 گواہان کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں