ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے

ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے
ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے

ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے لگائے گئے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف کی گئی، جس پر ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے “پاکستان تشکر تشکر” کے نعرے لگائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر ایرانی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔

اس موقع پر صدر پیزشکیان نے اس مشکل وقت بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھی کہا تھا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں