وزیراعلیٰ جواب دیں آپ کیخلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

وزیراعلیٰ جواب دیں آپ کیخلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کل بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 30 جون تک بجٹ پاس نہ ہو تو آپ فنانشل کرائس میں چلے جاتے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا انڈا دینے والی مرغی کو یہ کھبی ذبح نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے بجٹ پاس نہیں کیا تو یہ کرپشن کہاں سے کریں گے، اگر یہ بجٹ پاس نہیں کریں گے تو کوہستان، گندم اور چینی اسکینڈل کیسے بنائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ترجیح بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں جب تک قیدی سے ملاقات نہیں ہوتی بجٹ پاس نہیں کروں گا۔ 

فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلی سیشن کی سمری 12 جون کو میرے پاس پہنچی، گورنر کے پاس 14 دن میں سیشن بلانے کا اختیار ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کل بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟ ہم جمہوری لوگ ہیں، سازش نہیں کرتے، ہم آئین کے مطابق کام کریں گے۔

گورنر کے پی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا مطمح نظر کرپشن ہے۔

اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ خیبر پختون خوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر خطیر ریوینیو حاصل کیا جاسکتا ہے، صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے حقوق کی جنگ اسلام آباد میں لڑوں گا، طلبہ کی ٹریننگ کے لیے کوشیں کروں گا، مائنز اینڈ منرلز اسلام آباد سے نہیں پشاور سے پروموٹ ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں