راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک


راولپنڈی کے محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا۔ میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments