سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خارجی ہلاک، میجر، لانس نائیک شہید

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خارجی ہلاک، میجر، لانس نائیک شہید
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خارجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللّٰہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران خارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خارجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللّٰہ شہید ہوگئے۔ میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

37 سالہ میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کیخلاف جرأت مندانہ کارروائیوں اور بہادری کیلئے جانا جاتا تھا، ان کا تعلق چکوال سے ہے۔

27 سالہ شہید لانس نائیک جبران اللّٰہ ضلع بنوں کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں