حملوں کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھنے کے اقدامات کرلیے، تہران

حملوں کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھنے کے اقدامات کرلیے، تہران
حملوں کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھنے کے اقدامات کرلیے، تہران

تہران (اے ایف پی) ایران کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود جوہری پروگرام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے سرکاری ٹی وی پر بیان میں کہاکہ ہم نے ضروری اقدامات اٹھا لیے ہیں اور حملوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہماری حکمتِ عملی یہی ہے کہ پیداوار اور خدمات میں کوئی تعطل نہ آئے۔تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کے منصوبے پہلے سے تیار تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں