عدت پوری ہوتے ہی بیوہ بھابھی دیوروں کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزمان فرار

عدت پوری ہوتے ہی بیوہ بھابھی دیوروں کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزمان فرار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میانوالی میں بیوہ بھابی کو دیوروں نے گلا دبا کر قتل کر دیا، واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق شہید ایف سی سپاہی عطا اللّٰہ شاہ کے تین بھائی واجبات اور مالی فوائد کی رقم حاصل کرنے کے لیے اس کی بیوہ پر دباؤ ڈالتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نے واجبات کی رقم اور مالی مراعات ملزمان کے نام کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ملزمان نے مقتولہ کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ 

قتل سے ایک دن پہلے مقتولہ کی عدت پوری ہوئی تھی۔

 پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

بیوہ کا شوہر نائیک عطااللّٰہ 3 مارچ 2025 کو قلات میں شہید ہوا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں