سلامتی کونسل کے دفتر میں موجودگی میرے لیے اعزاز ہے، اسحٰق ڈار


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی انکے لیے اعزاز ہے۔ پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کررہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیرپا ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور مشن کی ٹیم سے پاکستان کے دور صدارت میں ہونے والے اہم امور سے متعلق مشاورت بھی کی۔
Load/Hide Comments