بھارتی شخص حجامت کرتے کرتے، 400 گاڑیوں کا مالک بن بیٹھا

بھارتی شخص حجامت کرتے کرتے، 400 گاڑیوں کا مالک بن بیٹھا
بھارتی شخص حجامت کرتے کرتے، 400 گاڑیوں کا مالک بن بیٹھا

کراچی (اسد ابن حسن) یقین کریں یا نہ کریں بھارت کا ایک ایسا حجام بھی ہے جو ارب پتی ہے اور اسکی ذاتی ملکیت 400 گاڑیاں ہیں جس میں سے مرسیڈ، رولز رائس بھی شامل ہے۔ اس ارب پتی حجام کا نام رمیش بابو ہے جو اتنی بڑی گاڑیوں کے فلیٹ رکھنے کے باوجود آج بھی اپنی دکان پر لوگوں کے بال کاٹتا ہے مگر اپنی محنت، دماغ اور قسمت سے ارب پتی بن گیا ۔ رمیش بابو جب سات برس کا تھا تو اسکا باپ پرہیش گوپال مر گیا۔ گوپال پیشے کے لحاظ سے حجام تھا اور اسکی بنگلور میں ایک فٹ پاتھ کے قریب چھوٹی سی دکان تھی۔ رمیش کے دو بھائی بہن تھے اور اسکی ماں نے لوگوں کے گھروں پر چھوٹے موٹے کام کرنا شروع کر دی جبکہ رمیش نے آٹھ سال کی عمر میں حجام کا کام شروع کیا اور اس وقت اسکو بال کاٹنے کے پانچ روپے ملتے تھے۔ وقت گزرتا گیا ساتھ ساتھ وہ بڑھتا بھی گیا۔ 20 سال کی عمر میں اس نے اپنی دکان سے پیسے جوڑ جوڑ کر اور کچھ پیسے ادھار لے کر ایک چھوٹی گاڑی خریدی اور اس کو آئی ٹی کمپنی میں پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کرنا شروع کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں