ایم ڈی کیٹ فیس میں 1 ہزار کا اضافہ، پی ایم ڈی سی کو ٹیسٹ سے 3 ارب آمدنی کا امکان

ایم ڈی کیٹ فیس میں 1 ہزار کا اضافہ، پی ایم ڈی سی کو ٹیسٹ سے 3 ارب آمدنی کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پی ایم اینڈ ڈی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ فیس میں رواں برس 12.5 فیصد یعنی 1000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کی مجموعی فیس 9000 روپے ہوگئی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی  کے مطابق 12.5 فیصد کا معمولی اضافہ امتحان کے عملی اخراجات، سیکیورٹی اور لاجسٹکس کے لیے کیا گیا ہے۔

جنگ اور دی نیوز کی تحقیق کے مطابق 2 برس قبل 2023 میں ایم ڈی کیٹ کی فیس 6 ہزار روپے تھی جسے 2024 میں بڑھا کر 8 ہزار روپے کیا گیا اور رواں سال اس میں مزید ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس طرح گزشتہ 2 برس کے دوران ایم ڈی کیٹ نے ٹیسٹ فیس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

گزشتہ برس پاکستان بھر سے 32 ہزار 977 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ اس حساب سے رواں برس پی ایم ڈی سی کو 2 ارب 96 کروڑ 34 لاکھ 93ہزار کی آمدنی ہوگی، جبکہ بیرون ملک امیدواروں سے رجسٹریشن کی مد میں فی امیدوار 45 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ 

اس طرح پی ایم ڈی سی کو ٹیسٹ سے تقریباً 3 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 1 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ 

ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان انگریزی زبان میں، کاغذی شکل میں ہو گا۔ امتحان میں 180 ایم سی کیو سوالات ہوں گے جبکہ کوئی منفی مارکنگ نہیں ہوگی۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں