نیب نے 6 ماہ میں 547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کرلیے

نیب نے 6 ماہ میں 547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کرلیے
نیب نے 6 ماہ میں 547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کرلیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال پہلے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، اس عرصے میں مجموعی طور پر 547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔

ترجمان نیب کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں۔

دھوکہ دہی کے مقدمات میں 12,611 متاثرین کو لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائی گئیں۔

ترجمان کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بھی بازیاب کروالی ہے۔

اسلام آباد کے  سیکٹر ای الیون میں29 ارب روپے کی51 کینال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کی گئی، ای الیون کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کر کے سی ڈی اے کے حوالے کی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ 3 ارب روپےکی بازیات کروائی گئی رقم 17,214 متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار  کروائی۔

نیب لاہور نے ریکور شدہ 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی، نیب لاہور نے 9 .3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں واگزار کروائیں، بازیاب کروائی گئی رقم 2,500 متاثرین کو دی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں