کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہوگئی

کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہوگئی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔

بظاہر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور ڈمپر کی زد میں آ گئے،  ویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر کو قرار دیا تھا۔

دوسری جانب راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتلِ خطاء کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مدعیٔ مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں