کافی میں 10 فیصد تک کاکروچ و دیگر کیڑے مکوڑے مکس ہوتے ہیں، FDA کی اجازت

کافی میں 10 فیصد تک کاکروچ و دیگر کیڑے مکوڑے مکس ہوتے ہیں، FDA کی اجازت
کافی میں 10 فیصد تک کاکروچ و دیگر کیڑے مکوڑے مکس ہوتے ہیں، FDA کی اجازت

کراچی (اسد ابن حسن) اج کل سوشل میڈیا پر ایک بحث زوروشور سے جاری ہے کہ کافی کے اندر 10 فیصد تک کاکروچ (لال بیگ) یا دیگر کیڑے مکوڑے گرائنڈ ہوتے وقت مکس ہوتے ہیں جس کی اجازت امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے بھی دی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی بھارت کے شاکا ہاری (ویجیٹیرین) افراد کو ہے جو کسی بھی قسم کا گوشت نہیں کھاتے اور سبزیاں کھاتے ہیں مگر نہ چاہتے ہوئے بھی وہ کافی جب پیتے تو اس میں کاکروچ کا ماس موجود ہوتا ہے۔ جب کافی بینز کی افزائش شروع ہوتی ہے تو کثیر تعداد میں کاکروچ ان بینز کو غذا کے طور پر کھاتے ہوئے ان کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور جب ان بینز کو فیکٹریوں میں لایا جاتا ہے تو اس کی صفائی تو ہوتی ہے مگر ہیومنلی یہ پاسیبل نہیں ہے کہ تمام کے تمام کاکروچ صاف کر دیئے جائیں لہذا تقریبا 10 فیصد اس میں کاکروچ موجود ہوتے ہیں جو بینز کے ساتھ گرائنڈ ہو جاتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں