سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور
فوٹو فائل
فوٹو فائل

سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اقلیتیوں کے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی۔ 

قرار داد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ 

قرار داد کے مطابق بانی پاکستان کا 11 اگست کا خطاب اقلیتوں کے حقوق کی پالیسی ہے، پاکستان کی اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

قرار داد کے متن کے مطابق اقلیتی کاکس قائم کرنے پر چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقدامات کرے۔ 

قرار داد کے متن کے مطابق حکومت بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں