بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور


بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے معاملے پر محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے حکام کو 15 اگست کو طلب کیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی بندش سے آن لائن تعلیمی نظام درہم برہم اور تجارت متاثر ہے۔ موبائل فون نیٹ ورک کی بندش سے مسافروں کو رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔
موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کنزیومر سول سوسائٹی نے دائر کی تھی۔
Load/Hide Comments