بیرون ملک جانے سے روکنے پر اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالت نے ان کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا، مگر عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر روکا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے حکام نے خود عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ اعظم سواتی کا نام کسی بھی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، اس لیے فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
Load/Hide Comments