سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
بیرون ملک مفرور ملزمان کی حوالگی کا کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

قتل کے مقدمات میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی حوالگی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ 

کراچی میں سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، ملزمان کو پاکستان واپس لانے کیلئے غیر سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔

عدالت عالیہ نے کہ سانحہ بلدیہ کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کس ملک میں ہیں، حماد صدیقی کی پاکستان واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔ 

عدالت عالیہ نے کہا حماد صدیقی کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کے اقدامات کیے جائیں، وزارت خارجہ کے مطابق حماد صدیقی کو واپس لانے کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔ 

عدالت عالیہ نے کہا کہ تقی حیدر شاہ کو بھی یو اے ای سے واپس لانے کی ہدایت کی تھی، حکام کے مطابق پاکستان اور یواے ای کے درمیان ملک بدری کا معاہدہ موجود ہے۔ 

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ وزارت خارجہ و داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز 25 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں