برسلز، پاکستانی سفیر رحیم حیات کی خلیجی میڈیا ٹیم سے ملاقات

برسلز، پاکستانی سفیر رحیم حیات کی خلیجی میڈیا ٹیم سے ملاقات
فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں خلیجی میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور یورپی سطح پر میڈیا تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سفیر پاکستان نے میڈیا ٹیم کو جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ 

سفیر پاکستان نے فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مثبت رپورٹنگ کو سراہا اور یورپ کی سطح پر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں