امریکا کا حساس AI چِپس کی شپمنٹس میں خفیہ ٹریکرز نصب کرنیکا انکشاف


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا حساس AI چِپس کی شپمنٹس میں خفیہ ٹریکرز نصب کرنیکا انکشاف ہوا ہے۔چین کو غیر قانونی برآمدات روکنے کے لیے امریکا کے سیکورٹی اداروں نے یہ کارروائی کی۔یہ اقدام ڈیل، سپر مائیکرو، این ویڈیا اور اے ایم ڈی جیسے برانڈز میں بھی دیکھا گیا ہے۔ چین نے ان پابندیوں اور لوکیشن ٹریکنگ تجاویز کو اپنی ترقی کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔امریکی حکام نے خفیہ طور پر بعض حساس شپمنٹس میں جدید AI چِپس کے مقام کا سراغ لگانے والے ڈیوائسز نصب کیے ہیں تاکہ انہیں چین منتقل کیے جانے کی غیر قانونی کوششوں کو پکڑا جا سکے۔
Load/Hide Comments