میری سیاست روایتی نعروں سے ہٹ کر عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ہے: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے97 کا دورہ کیا۔
ہمایوں اختر خان نے حلقے میں کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حلقےکی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 160 ملین سے زائد فنڈز دیے گئے ہیں، عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہمارا فرض ہے اور اس کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں عوام کو حلقے میں ترقی ہوتی نظر آئے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 97 میں روایتی سیاست کا خاتمہ ہوا ہے، تاندلیانوانہ برسوں سے برادری اور خاندانی سیاست کا مرکز رہا۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میری سیاست روایتی نعروں سے ہٹ کر عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی ویژن پر مبنی ہے۔
Load/Hide Comments




