واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز میں آرمی چیف نے کوئی سیاسی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ برسلز میں آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر نہیں کیا، 9 مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، برسلز میں تقریب میں سیکڑوں افراد موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تقریب میں شریک افراد نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کسی کو انٹرویو نہیں دیا، فیلڈ مارشل کی باتوں کو انٹرویو میں ذاتی مقاصد کیلئے پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ذمے داران اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں آنا ہوگا، ایک شخص جو قانونی طور پر غلط حرکت کرتا ہے اُسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا، جرم کا سامنا کرنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان خطے کی تقدیریں تبدیل کرنے والا ملک ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پر تواتر سے حملے ہوتے ہیں، ہندوستان کا خیال تھا کہ وہ حملہ کرے گا تو پاکستانی فوج کو آسانی سے ڈس کریڈٹ کردے گا مگر سب اُلٹ گیا، پاکستان اور پاک فوج کا بھرپور جواب ملا تو بھارت اپنی تمام پراکسیز سمیت منصوبوں میں ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کیا، پاکستان میں پائیدار قیامِ امن کے لئے 2014 والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے، نیشنل ایکشن پلان کے صرف پہلے نقطے پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دیگر 13 نقاط پر بھی عملدرآمد ضرروی ہے تاکہ گورننس کا خلا پر کیا جائے، گورننس کے گیپس کو فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ جرائم میں ملوث غیر قانونی قیام پذیر افغانیوں کو نکالیں تو ہمارے ہی ملک کے چند سیاسی و کریمنل کرداروں کو مسئلہ شروع ہو جاتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں