ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے، کمشنر لاہور

ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے، کمشنر لاہور
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ اس وقت راوی میں شاہدرہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے۔ راوی کے بیڈ سے انخلاء مکمل ہے، قریبی علاقوں سے انخلاء جاری ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے۔ آج صبح نو دس بجے شاہدرہ سے 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک بہاؤ کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کی گنجائش 2 لالکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے، ہم ہائی الرٹ پر ہیں۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ راوی کے قریبی علاقوں سے 500 سے زائد خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں