عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 50 ڈالر فی بیرل کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 50 ڈالر فی بیرل کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 50 ڈالر فی بیرل کمی کا امکان

کراچی(نیوزڈیسک)سال 2026کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔گولڈمین سیکس کموڈٹی کے تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ سال 2026کے آخرتک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا۔یہ پیش گوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہے، آئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل یومیہ کی طلب سے کافی زیادہ ہے۔اس طرح 14 لاکھ بیل خام تیل اضافی دستیاب ہوگا، فی الحال بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے، جبکہ امریکی خام تیل کا بھاؤ 63 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں