بحرین ڈیفنس فورس کے چیف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

بحرین ڈیفنس فورس کے چیف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بحرین ڈیفنس فورس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر منگل کو نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچے اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن کے اقدامات سے انھیں آگاہ کیا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین ڈیفنس فورس کے سربراہ نے خطے میں سیکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے سے دونوں ممالک بالخصوص افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں